کراچی : پولیس نے پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ محمد دین ولد ولی گل کو ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی اور ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے منگو پیر کے قریب ساتھیوں سمیت ڈکیتی کے دوران محمد حسین کو قتل کردیا تھا جسکا مقدمہ مدعی مسلم خان کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم قتل ،ڈکیتیوں،منشیات اور ناجائز اسلحے کے مقدمات میں مفرور کراچی کی پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔
ملزم کا ایک سہولت کار اور ساتھی ساحل عرف سعود پہلے ہی جیل میں ہیں،ملزم کو بغیر پولیس تصدیق کے کیسے اسلحہ دیکر ڈیوٹی پر رکھ لیا
