کراچی:کراچی میں 15جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مجموعی طور پر قومی علاقائی 18جماعتوں کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
سب سے زیادہ امیدوار تحریک اںصاف اور پیپلزپارٹی کے ہیں جبکہ جماعت اسلامی تحریک لبیک پاکستان متحدہ قومی موومنٹ پاک سرزمین پارٹی،جمیعت عللمائے اسلام ،مسلم لیگ ن،جمیعت علمائے پاکستان،سندھ یونائٹیڈ پارٹی،مجلس وحدت المسلمین،اللہ و اکبر تحریک،عوامی نیشنل پارٹی،برابری پاکستان،اسلامی تحریک جمیعت علمائے اسلام س،جے یوپی امام نورانی،مہاجر قومی موومنٹ،پاک مسلم الائنس دیوان،پاک مسلم الائنس،پاکستان فلاح پارٹی،مسلم لیگ ق،مسلم لیگ شیر بنگال،راہ حق پارٹی،پاکستان سنی تحریک،پاسبان،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی،قومی عوامی تحریک شامل ہیں۔
یوسی چیئرمین اور وارڈ ممبر کی نشستوں پر سینکڑوں آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ضلع ملیر میں 1040سے زائد جبکہ ضلع جنوبی میں مختلف جماعتوں کے 800اور کورنگی ضلع میں چیئرمین وائس چیئرمین کی 46اور وارڈ کونسلر کی 146نشستوں پر 1400امیدوار مدمقابل ہیں ضلع وسطی میں 1783امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
