تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر پابندی، ملالا نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کی بیٹی اور دنیا کی سب سے کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن پر پابندی کے فیصلے کو زیادتی قرار دے دیا۔

لندن میں مقیم ملالہ یوسفزئی کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں سے جان بچا کر آنے والے بچوں اور خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کرنا انتہائی افسوناک فعل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا اقدام امریکی تاریخ کے منافی ہے کیونکہ امریکا نے ہمیشہ مہاجرین کو خوش آمد ید کہا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں