ایم ڈی کیٹ اسکینڈل: ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن سے مدد لینے کا فیصلہ

پشاور ،کراچی: صوبائی حکومت نے ایم ڈی کیٹ اسکینڈل میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سے مدد لینے پر غورشروع کردیا۔

ایم ڈی کیٹ اسکینڈل میں گرفتار ملزمان اور سہولت کاروں سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سے مدد لینے کافیصلہ کیا گیا تاکہ سکینڈل میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ اسکینڈل میں ملوث تمام حکومتی اور بااثر افراد کو ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے ذریعے نوٹس جاری کرکے ان سے تفتیش کی جائیگی۔

بلوتھ ڈیوائس ایم ڈی کیٹ اسکینڈل میں پکڑے گئے اور مشکوک طلبہ کے والدین کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔ رقم لینے اور دینے والے تمام افراد پر جرم ثابت ہونے پر انکے حلاف اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔ْ

ملزمان سے ایم ڈی کیٹ اسکینڈل میں استعمال ہونے والی رقم کی ریکوری بھی کی جائے گی۔ اسکینڈل میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سے مدد لینے پر غورشروع کردیا۔ گرفتار ملزمان اور سہولت کاروں سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سے مدد لینے کافیصلہ کیا گیا ۔

علاوہ ازیں الائیڈاسکول شیر شاہ کیمپس میں ربیع الاول کی مناسبت سے عشرہ مدحت رحمت اللعالمینﷺ منایاگیاجس میں اسکول کی سطح پر مقابلہ حسن نعت اور مقابلہ تقاریر(سیرت النبی ﷺ) پر ہرکلاس کی سطح پر سلیکشن ہوئی بعد میں مقابلہ جات منعقد ہوئے بچوں نے بہترین اندازمیں قرأت، نعت اور تقاریر میں حصہ لیا ،فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈآنے والےبچوں کو سرٹیفیکیٹ دیئےگئے۔اسکول کے سی ای اورانااشفاق رسول خان نےاپنےخطاب میں کہا کہ محبت رسولﷺ کےبغیردین نامکمل ہے،دنیااورآخرت سنوارنےکے لیے ہمیں سنت محمدی ﷺ پر چلناہوگا ۔