Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کا سوئم کے جلوس کی گزرگاہوں کا معائنہ | زرائع نیوز

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کا سوئم کے جلوس کی گزرگاہوں کا معائنہ

افسران کی جانب سے میونسپل کمشنرغلام سرور راہپوٹوکو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

ٹیم ورک کے نتیجے میں بہترین بلدیاتی خدمات کو یقینی بنایا گیا، میونسپل کمشنر ایسٹ

حضرت امام حسین ودیگرشہداء کےسوئم کا جلوس کامران چورنگی گلستان جوہر سے برآمد

سپریٹندنگ انجنئیرز مبین شیخ، اظہر شاہ ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو ودیگر افسران، میونسپل کمشنر کے ہمراہ موجود تھے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو نے کہا ہے کہ ایام عزا سمیت دیگر جلوسوں میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے بلدیہ شرقی تاحال متحرک ہے دیگر اہم مواقعوں پر بھی بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے گریز نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو ودیگر افسران کے ہمراہ کامران چورنگی گلستان جوہر پر سوئم کے جلوس کے حوالے سے کئے جانے والے بلدیاتی انتظامات کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے مزیدکہا کہ بلدیہ شرقی کے محکمہ جات خدمات کی فراہمی میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ ہر موقعہ پر بلدیاتی خدمات بہتر سے بہتر فراہم کی جائیں، جلوس کے روٹس کے معائنے کے دوران انہوں نے افسران کو بروقت بلدیاتی خدمات کی فراہمی پر سراہا، دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر سول راشد فیاض ودیگر بھی موجود تھے