Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مسرور جھنگوی کی اسمبلی رکنیت سے نااہلی فیصلہ ہوگیا | زرائع نیوز

مسرور جھنگوی کی اسمبلی رکنیت سے نااہلی فیصلہ ہوگیا

  لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایم پی اے  مولانا مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار ذوالقرنین رضا نے موقف اپنایا کہ مولانا مسرور نواز 17 کیسز میں ملوث ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ ان کا نام فورتھ شیڈولڈ لسٹ میں بھی شامل ہے، الیکشن کمیشن کو مسرور جھنگوی کے خلاف درخواست دی ہے لیکن الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کررہا۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی پی 78سے کامیاب امیدوار مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت سے متعلق فیصلہ سنانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ پی پی 78 جھنگ کی نشست مسلم لیگ (ن) کی امیدوار راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن میں مذہبی جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار مسرور نواز جھنگوی کامیاب قرار پائے تھے۔ مسرور جھنگوی کالعدم سپاہ صحابہ کے بانی مولانا حق نواز جھنگوی کے بیٹے ہیں۔