جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ نے کیا کہا؟ انٹرویو ملاحظہ مرمائیں !

لاہور : سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چالاک آدمی قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور لوگ اس پر یقین کر لیتے ہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کراچی میں مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے کا حکم کس نے دیا تھا؟جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بریگیڈئیر حبیب اس وقت سیکٹر کمانڈر تھے، جنرل فیض نے مقدمہ درج کرنے کا کہا، مگر نچلے لیول پر کچھ زیادہ ہو گیا، ہم نے ذمے دار افسر کو ہٹا دیا تھا۔

ان سے پوچھا گیا کہ ابصار عالم پر فائرنگ کس نے کروائی؟ جواب میں جنرل باجوہ نے کہا کہ انہوں نے یہ کام نہیں کیا، ہو سکتا ہے کہ نچلی سطح پر کسی کو غصہ آیا ہو اور اس نے یہ کام کر دیا۔

جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اعظم سواتی اور شہباز گِل کو ننگا کرنے کے الزامات سے میرا کوئی تعلق نہیں، بعض اوقات ایجنسیوں میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش ہوتی ہے، یہ سب نچلے لیول پر ہوتا ہے۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ شیخ رشید تو بالکل فارغ ہیں، زندگی میں بس دو بار ان سے ملاقات ہوئی ہے، ایک ملاقات میں شیخ رشید نے مجھے کہا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی کچھ کریں، شیخ رشید خود کو جی ایچ کیو کے قریب کہتے ہیں، یہ بالکل جھوٹ ہے، وہ ڈینگیں مارتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے زندگی میں صرف دو بار ملاقات ہوئی ہے، شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی جنرل صاحب کچھ کریں۔

جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شیخ رشید نجومیوں کی طرح تاریخیں دیتے پھرتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، جب میں گورڈن کالج گیا تو اس سے 6 سال پہلے شیخ رشید کالج سے جا چکے تھے۔

جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اعظم سواتی اور شہباز گِل کو ننگا کرنے کے الزامات سے میرا کوئی تعلق نہیں، بعض اوقات ایجنسیوں میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش ہوتی ہے، یہ سب نچلے لیول پر ہوتا ہے۔

(بشکریہ جنگ اردو)

اپنا تبصرہ بھیجیں: