Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چیف جسٹس ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا؟ | زرائع نیوز

چیف جسٹس ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا؟

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے اور جب ڈپریشن سے نکلنے کے لیے ورلڈکپ دیکھو تو وہاں سے بھی اچھی خبریں نہیں ملتیں۔

عوامی نمائندوں کا ایوان ہویا کھیل کا میدان کہیں سےاچھی خبریں نہیں آرہیں، ،معیشت آئی سی یومیں ہے،جب ٹی وی کھولیں شورشرابہ ہی سنائی دیتا ہے، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کااسلام آبادمیں تقریب سےخطاب، کہا انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے،جرائم کے خاتمےکیلئےنظام بہتر بنا رہےہیں۔

ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ یہ کبھی نہیں سوچاگیاقیدی کےبیوی بچوں کاخیال کون رکھےگا، کمانےوالاجیل چلاجائےتواہل خانہ پرکیاگزرےگی، ماڈل کورٹس کاپروگرام شروع کررہےتھےتوکہاتھامجھےچیتےچاہئیں، بدقسمتی سےمعاشرےکےمختلف حلقوں سےاچھی خبریں نہیں آئیں، یہ کہاجارہاہےمعیشت آئی سی یومیں ہے، معیشت کی ابتری کی وجہ کون ہےیہ الگ بات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم چینل تبدیل کرکےورلڈکپ دیکھتےہیں پھربھی اچھی خبرنہیں آتی، ہمیں افعانستان سمیت دنیاسےبھی بری خبریں سننےکوملتی ہیں، اب ماڈل کورٹس سےمتعلق اچھی خبریں مل رہی ہیں، فوری انصاف  کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ماڈل کورٹس بنانےکامقصدفوری انصاف تھا، ماڈل کورٹس کامقصدتاریخیں بڑھانانہیں بلکہ فوری ٹرائل تھا، معمولی جرائم کی سزاقیدی کےبیوی بچوں کوزیادہ ملتی ہے، خوشی ہےماڈل کورٹس فوری انصاف فراہم کررہی ہیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ قائدایوان کونہ قائدحزب اختلاف کوبات کرنےدی جاتی ہے، ایسےحالات میں صرف اچھی خبرعدلیہ سےآرہی ہے، جب تک ٹھوس شواہدنہ ہوں انصاف کاملنامشکل ہوتاہے، افسوس ہمارےہاں قسم کھاکرجھوٹےگواہ بھی سامنےآجاتےہیں، مقدمات جلدی نہ نمٹنےکی وجہ سےکئی لوگ جیل میں ہیں، جرائم کےخاتمےکیلئےنظام کوبہترکررہےہیں، جھوٹےگواہ اورانصاف میں تاخیرجیسےمسائل پربھرپورتوجہ دی ہے، فیصلہ کیاپہلےفوجداری مقدمات ختم کرکےمعاشرےکوبہترکیاجائے،غورکیاگیاکہ التواکیسزکوکیسےختم کیاجاسکتاہے ، ججزکی محنت اوراللہ کی مہربانی سےحیران کن نتائج سامنےآئے ، صرف48دنوں میں5ہزارسےزائدٹرائل مکمل ہوئے ، ہرماہ ہرضلع میں فوجداری مقدمات میں ایک جج کااضافہ کرینگے، ملک کےتمام اضلاع میں چائلڈکورٹس بنائیں گے،چائلڈکورٹس میں عملہ سادہ لباس ہوگاتاکہ بچےخوفزدہ نہ ہوں۔

https://twitter.com/Ahmed_WB/status/1141310321447096320

اُن کا کہنا تھا کہ ججزکیسےگواہان کوجھوٹ بولنےکی اجازت دےسکتےہیں ، میں نےجھوٹےگواہوں کیخلاف اقدامات کی ہدایت کی، سچ میں جھوٹ کی ملاوٹ کرنےوالےکی گواہی مستردہوجائے گی، 6اضلاع میں قتل اورمنشیات کےمقدمات کاخاتمہ ہوچکاہے، آئندہ ماہ 10اضلاع میں قتل،منشیات کےمقدمات ختم ہوں گے، منزل کےحصول تک ہماراسفرجاری رہےگا، پالیسی سازکمیٹی24جون کوسول وفیملی ماڈل کورٹس کافیصلہ کریگی، کرایہ داری اورمجسٹریٹ ماڈل کورٹس بھی قائم کرینگے، جنس کی بنیادپرتشدداورکم عمرملزمان کیلئےنئی عدالتیں بنارہےہیں ، روس میں کانفرنس میں کہا116اضلاع میں عدالتیں بنارہےہیں، اب خواتین کوآزادی ہوگی کہ ان عدالتوں میں کھل کربات کریں، خصوصی عدالتیں بنانےکامقصدخواتین وبچوں کوبہترماحول دیناہے۔