بلدیہ شرقی میں اہم پوسٹوں پرآنیاں جانیاں بلدیاتی امور کو متاثرکررہی ہیں. رپورٹ: سید محبوب احمدچشتی

بلدیہ شرقی میں اہم پوسٹوں پر جز وقتی تعیناتیاں بلدیہ شرقی کے امور متاثر کر رہی ہیں، سابق میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو جب فرائض سر انجام دینے میں تیزی لانے لگے تو انہیں ہٹا دیا گیا ان کی جگہ کچھ عرصے تک اخترعلی شیخ میونسپل کمشنر تعینات رہے اس کے بعد بلدیہ شرقی میں ایک اور باصلاحیت میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے چارج سنبھالنے کے بعد بلدیہ شرقی کو درست سمت میں گامزن کرنا شروع اور گزشتہ ہونے والی برسات میں بہترین حکمت عملی کے تحت نکاسی آب کے امور سر انجام دلوا کر یہ ثابت کیا کہ وہ بلدیاتی خدمات کے حوالے سے بلدیہ شرقی کو بہتری کی جانب لیجاسکتے ہیں تو انکا بھی تبادلہ کر دیا گیا اور جس الزام پر انہیں ہٹایا گیا وہ زمینی حقائق کے لحاظ سے یکسر مختلف ہے ایسے ہی بلدیہ شرقی میں میونسپل کمشنرز کی پوسٹ میوزیکل چئیر بن چکی ہے جو افسر یہاں خدمات سر انجام دیتا ہے اسے مزید مہلت دئیے بغیر پوسٹ سے ہٹا دیا جاتا ہے تو کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بلدیہ شرقی نہ صرف میونسپل کمشنر بلکہ ایڈمنسٹریٹر سے بھی محروم ہوتی ہے اب بلدیہ شرقی میں غلام سرور راہپوٹو کو میونسپل کمشنر مقرر کیا گیا ہے جو پہلے ہی بلدیہ کورنگی میں میونسپل کمشنر تعینات تھے اگر وہ باصلاحیت طریقے سے بلدیہ شرقی کو بلدیاتی خدمات فراہم کرتے ہیں تو انہیں تعینات رہنا چاہیئے تاکہ جو بلدیہ شرقی کی کارکردگی افسران کے آنے جانے سے خراب ہورہی ہے اسے بریک لگ سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں: