غلام سرور راہپوٹو نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کا چارج سنبھال لیا

کراچی(نمائندہ خصوصی)بلدیہ شرقی میں میونسپل کمشنر کی حیثیت سے غلام سرور راہپوٹو نے چارج سنبھال لیا ہے، اس موقع پر انہوں نے افسران سے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی میں ٹیم ورک کے طور پر بلدیاتی خدمات سر انجام دے کر ضلع شرقی کو بہترین ضلع بنائیں گے اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ,سینئیر ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ایگزیکٹیو انجنئیر سول گلشن اقبال اقبال ملاح اور ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے اور جاری کاموں کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں جس کی بدولت جلوس کے روٹس امام بارگاہوں ومجالس کی جگہوں پر سڑکوں کی درستگی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کو یقینی بنادیا گیا ہے دیگر محکمہ جات کی جانب سے بھی اپنے شعبوں کے لحاظ سے بلدیاتی خدمات کو یقینی بنایا گیا ہے،میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے افسران کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ انہیں متحرک افسران کی خدمات حاصل ہیں اور آئندہ بھی بلدیاتی خدمات کے اس سفر کو جاری رکھ کر ضلع شرقی کو ماڈل ضلعے کی جانب لے کر جائیں گے، اجلاس میں سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، ایگزیکٹیو انجنئیر جمشید زون سلمان میمن، ڈائڑیکٹر پارکس آغاسمیر، چیف اکاؤنٹ افسر نوید احمد کولاچی، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ افتخار نائچ، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ڈائریکٹر پرچیز محمد اکرم خان ودیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں: