ضلعی بلدیاتی اداروں میں میونسپل کمشنرزکی تعیناتیاں

کراچی(نمائدہ خصوصی)بلدیاتی اداروں میں میونسپل کمشنرز کی یکے بعد دیگرے تعیناتیاں مرتضی وہاب کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی تعینات ہونے کے بعدضلعی بلدیات میں میونسپل کمشنرز کی تبدیلیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں،کراچی کی دو ضلعی بلدیات کورنگی اور کیماڑی میں بھی میونسپل کمشنرز تعینات کر دئیے گئے، بلدیہ کیماڑی میں آفاق سعید کو میونسپل کمشنر تعینات کیا گیا ہے جبکہ بلدیہ کورنگی میں فہیم خان کو ایک مرتبہ پھر میونسپل کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز بلدیہ کورنگی میں تعینات میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کا تبادلہ کر کے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی تعینات کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں: