حلیم عادل شیخ کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین پر قابض

کراچی: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ کےگرد گھیراتنگ کرتے ہوئے سرکاری زمینوں پر قبضے کی فائنل رپورٹ تیار کرلی۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئےمتعلقہ حکام سےاجازت لی جائیگی، حلیم عادل شیخ نے جعلی ہاؤسنگ سوساٹیز کا نیٹ ورک کھڑا کیا، جو پکڑا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کراچی گالف سٹی پراپرٹیزنامی گروپ نے6ہاؤسنگ اسکیمیں لانچ کیں، تفتیش کرنے پرپتہ چلاجعلی کاغذات پرسرکاری زمینوں کوپرائیویٹ کرکےدکھایاگیا، ریونیواورسیہون اتھارٹی کےافسران کی ملی بھگت سےقبضہ کیاگیا، تمام اسکیمیں پام گروپ آف کمپنیزکی ملکیت ہیں، کراچی گالف سٹی پراپرٹیزپام گروپ آف کمپنیزکا ذیلی ادارہ ہے، جبکہ حلیم عادل شیخ پام گروپ کے چیئرمین ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حلیم عادل اربوں مالیت کی سیکڑوں ایکڑسرکاری زمینوں پرقابض ہیں، سرکاری زمینوں پرغیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں اورپراجیکٹ لانچ کیے،پراجیکٹ پام ڈریمز،ڈریم ولاز، ڈریم فارم ہاؤسزکےنام سےلانچ ہوئے، گالف کمیونٹی، واک اپ اپارٹمنٹس،کراچی ہلز،سیہون ہلزکےنام سےبنائےگئے، سرکاری زمینوں پرنجی پراجیکٹ،اسکیمیں طارق قریشی نامی شخص نےلانچ کیں، طارق قریشی حلیم عادل شیخ کافرنٹ مین ہے۔
اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق ایس بی سی اے، تمام رجسٹرارکوجعلی زمین سےمتعلق آگاہ کردیا، جعلی اسکیم اورپراجیکٹ نہ لیزہوسکتا ہےنا نقشےپاس ہونگے،گزشتہ روزتحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکےمتعلقہ حکام کوارسال کردی گئی۔
