عمران خان نے قومی اسمبلی نشست سے احتجاجا استعفیٰ دینے والے رکن اسمبلی نجیب ہارون کو طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کےمستعفی بانی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کا استعفیٰ موصول ہونے کے بعد انہیں طلب کرلیا تاکہ معاملات کو بات چیت سے حل کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق نجیب ہارون نے قومی اسمبلی کا سیشن اٹینڈنہیں کیا اور وہ استعفیٰ دینے کے بعد ایک ماہ سے گھر پر ہی موجود ہیں اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں اگر نجیب ہاروں کے تحفظات دور ہوجاتے ہیں تو وہ استعفیٰ واپس لے سکتے ہیں، نجیب ہارون آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے بعد ازاں اُن کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات ہوگی۔
