Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں دل دہلا دینے والا حادثہ | زرائع نیوز

کراچی میں دل دہلا دینے والا حادثہ

کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب سندھ مدرسۃ الاسلام کے سامنے بونڈ والی گلی میں پرانی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔
عمارت کا ملبہ وہاں کھڑی گاڑیوں پرگرا جس سے کئی کاروں کونقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے وہاں موجود لوگ محفوظ رہے۔
کراچی کے مصروف ترین علاقے بولٹن مارکیٹ کے قریب پرانی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہونے سے خوف وہراس پھیل گیا، عمارت کا جو حصہ گرا وہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جس سے قریب کھڑی گاڑیوں کونقصان پہنچاہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق عمارت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عمارت گرنے کے بعد قریب میں واقع دوسری پرانی عمارتوں کے مکین بھی خوفزدہ ہوگئے۔ کراچی میں اس سے قبل میں مخدوش بلڈنگ کے کچھ حصے گرنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔