Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جی ڈی اے نے بھی سندھ بھر میں نئے بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کر دیا | زرائع نیوز

جی ڈی اے نے بھی سندھ بھر میں نئے بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کر دیا

کراچی : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے بھی سندھ بھر میں نئے بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔جی ڈی اے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دونوں مراحل 26 جون 2022 اور 15 جنوری 2023 کو ہونے والے جھرلو الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔

جی ڈی اے تمام جمہوریت پسند اور سندھ دوست جماعتوں کو یکجا کرکے سندھ حکومت کی فسطائیت کے خلاف مزاحمت کرے گی۔پارٹی کا کہنا تھا کہ عدالت کے ذریعے حالیہ الیکشن کو کالعدم قرار دلوائیں گے۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ مزاحمت کے نام پر دہرا معیار لا کر سندھ کو تقسیم کیا جاسکتا ہے,دھاندلی سندھ کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ہوئی ہے اور مزاحمت بھی سندھ بھر میں کی جائے گی۔

اس بات کا فیصلہ فنکشنل لیگ ہاؤس میں جی ڈی اے کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی، زین شاہ، سردار رحیم، ایم پی اے نند کمار گوکلانی، حسنین مرزا، سردار صادق کھوسو، سید شفقت حسین شاہ، جگدیش اوجا، خواجہ نوید امین، بیریسٹر ارشد شر، فیصل بلوچ و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ کی عوام کے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے اور سندھ کی عوام کے ووٹوں کو پامال کیا گیا۔یہ تاریخ کے بدترین الیکشن تھے، دھاندلی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود بھی الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس سے ان کے دھاندلی میں ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود قوانین میں ترمیم کیے بغیر بلدیاتی انتخابات کروائے۔