Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی الیکشن : ضلع جنوبی، کیماڑی اور غربی میں پارٹی پوزیشن جاری | زرائع نیوز

بلدیاتی الیکشن : ضلع جنوبی، کیماڑی اور غربی میں پارٹی پوزیشن جاری

کراچی : ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کراچی کے ضلع جنوبی، ضلع کیماڑی اور ضلع غربی میں پارٹی پوزیشن جاری کردی۔

ضلع جنوبی کے دو ٹاؤنز کی 26 میں سے 25 یو سیز میں انتخابات ہوئے۔ضلع جنوبی میں پیپلز پارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 15 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی۔ جبکہ تحریک انصاف 9 اور تحریک لبیک نے ایک نشست حاصل کی۔

ضلع کیماڑی کے 3 ٹاؤنز کی 32 میں سے 31 یوسیز پر انتخابات ہوئے۔ پیپلز پارٹی نے چیئرمین، وائس چیئرمین کی 25 نشستیں جیتیں۔ مسلم لیگ ن 3، پی ٹی آئی 2 اور جے یوآئی نے ایک نشست جیتی۔

کیماڑی کے 123 وارڈز میں سے 72 پر پیپلز پارٹی نے جنرل ممبر کی نشست حاصل کی۔

ضلع غربی کے 3 ٹاؤنز میں 33 میں سے 30 یونین کمیٹی پر انتخابات ہوئے۔ جہاں پیپلز پارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ تحریک انصاف 8، جماعت اسلامی 5 اور جے یو آئی ایک یوسی پر کامیاب ہوئی۔

ضلع غربی کے 132 وارڈز پر جنرل ممبرز کے لئے انتخابات ہوئے۔ پیپلز پارٹی 35، پی ٹی آئی 50، جماعت اسلامی نے 35 وارڈز میں کامیابی حاصل کی۔ تحریک لبیک 5، جے یوآئی نے 4 جبکہ آزاد امیدواروں نے جنرل ممبرز کی 3 نشستیں حاصل کیں۔