Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عزیر بلوچ کا دست راز ملا نثار گرفتار | زرائع نیوز

عزیر بلوچ کا دست راز ملا نثار گرفتار

کراچی: سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست ملا نثار کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی ملا نثار کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے ملا نثار کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ملا نثار قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا جب کہ وہ لیاری میں گبول پارک اور چیل چوک کا علاقائی کمانڈر تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔