Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جماعت اسلامی پی پی اجلاس میں گرماگرمی, گلے شکوے, 50 فیصد معاملات طے, اندرونی کہانی | زرائع نیوز

جماعت اسلامی پی پی اجلاس میں گرماگرمی, گلے شکوے, 50 فیصد معاملات طے, اندرونی کہانی

کراچی : پی پی اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔با وثوق ذرائع کے مطابق ملاقات میں ابتدائی طور پر گرما گرمی اور الزامات کا تبادلہ ہوا پھر گلے شکوے بھی ہوئے تاہم بعد میں بلدیاتی حکومت سے متعلق امور , فنڈز کے اجرا اور اختیارات سے متعلق 50 فیصد معاملات طے ہوگئے تاہم میئر اور ڈپٹی میئر سے متعلق حتمی فیصلہ سراج الحق اور پی پی کی مرکزی قیادت کے حتمی فیصلے پر چھوڑنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے کہا کہ میئر سے پہلے نتائج تبدیل کیے جانے پر بات کی جائے، آر اوز اور ڈی آر اوز صورتحال خراب کر رہے ہیں, جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ آر اوز اور ڈی آر اوز سندھ حکومت کے افسران ہیں، یہ سندھ حکومت کی ہدایت پر نتائج تبدیل کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سعید غنی نے دوران ملاقات فون کرکے دوبارہ گنتی کی درخواستیں روکنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ملاقات میں میئر کراچی کے معاملے پر بات ہوسکتی ہے, حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے فون پر بات ہوئی، براہ راست ملاقات نہیں ہوئی لیکن براہ راست ملاقات جلد متوقع ہے۔