Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہر قائد میں موٹرسائیکل غریب کی سواری | زرائع نیوز

شہر قائد میں موٹرسائیکل غریب کی سواری

شہر قائد میں موٹرسائیکل غریب کی سواری ہے، لیکن با آسانی دستیاب یہ ذریعہ آمدورفت سواروں کے لئے مختلف جسمانی تکالیف کا سبب بھی بنتا ہے۔ جس میں شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں بھی اہم کر دار ادا کر رہی ہیں۔ 

کراچی میں کمر اور گردن کے درد کے مریضوں کی بڑھتی تعداد 70 فیصد تک جا پہنچی ہے، متوسط طبقے کی یہ سواری سہولت کے ساتھ ساتھ نقصان دہ بھی بن چکی ہے، زیادہ تر نوجوان اس مرض کا شکار ہورہے ہیں۔

ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، ٹریفک کا اڑدھام اور مو ٹرائیکل کی تیز رفتاری اسکا سب سے بڑاسبب ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نوجوان نسل کا متاثر ہونا تشویش کا سبب ہے، موٹرسائیکل سوار افراد ہیلمٹ اور بیک مرر کا استعما ل لا زمی کریں۔

کراچی میں سڑکوں کی خستہ حالت درست نہ ہوئی تو ہر تیسرا موٹرسائیکل سوار کسی نہ کسی تکلیف کا شکار بن سکتا ہے۔