کراچی پولیس نے خود کو نیوی اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے جعلساز کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق عابد اقبال نامی شخص خود کو خفیہ ایجنسی اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے شہریوں سے پیسے بٹورتا اور نوجوانون لڑکیوں کی زندگیوں سے کھیلتا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اپنی جعلی شناخت ظاہر کر کے شادیاں کرتا اور متاثرہ خاندان سے بھاری رقوم بٹورتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ اس کے قبضے سے برآمد شدہ اسلحے کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم عابد اقبال نے ابتدائی تفتیش میں جعلسازی کا اعتراف کرلیا جبکہ عابد اقبال کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، نیوی کے یونیفارم اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔
