Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں بدامنی اور جلاؤ گھیراؤپر کریک ڈاؤن , 250 گرفتار | زرائع نیوز

کراچی میں بدامنی اور جلاؤ گھیراؤپر کریک ڈاؤن , 250 گرفتار

کراچی : پولیس نے کراچی میں بدامنی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 250 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران بس جلانے والے دو ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے لیڈر بھی شامل ہیں۔زیر حراست افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا جا رہا ہے۔