Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
شادمان ٹاون میں پی اس پی کی کھلی بدمعاشی |

شادمان ٹاون میں پی اس پی کی کھلی بدمعاشی

شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد میں پی اس پی کے کارکنوں کی کھلی بدمعاشی.

علاقے میں لوگوں کے گھروں کی دیواروں پر وال چاکنگ کی جا رہی ہے. پی اس پی پی کے کارکن بڑی تعداد میں یہ وال چاکنگ کا کام سر انجام دے رہے ہیں. اگر گھر والوں کی طرف سے کوئی روکاوٹ کا سامنا ہو تو زور ذبردستی کی جا سکے.

ایسا ہی واقعہ آج رات شادمان ٹاون میں پیش آیا جب یہ لڑکے وال چاکنگ کرنے کے لیے ریحان اکرم کی گلی میں گئے اور انہوں نے واہاں اپنا بینر بھی لگایا گلی کے کونے میں اور پھر کونے والے گھر کی دیوار پر پی اس پی کی وال چاکنگ کی. اور پھر انہوں نے گلی میں ریحان اکرم کے گھر کا رخ کیا اور اس پر وال چاکنگ کر ہی رہے تھے کہ ریحان اکرم خود آ گئے. ریحان اکرم نے ان لڑکوں کو وال چاکنگ کرنے سے منع کیا تو انہو ں نے ریحان اکرم سے گالم گلوچ شروع کردی اور پھر لڑکے ریحان اکرم کو مارنے کے لئے دوڑے تو ریحان اکرم نے گھر میں گھس کر اپنی جان بچائی. گلی کے لوگوں کو بھی پی اس پی کے لڑکوں نے کافی گالیاں دیں کہ کون ہے جو ہمیں روکے گا. ان سب واقعیات کے وقت واہاں پر پی اس پی علاقہ یونٹ انچارج بھی معجود تھا.

یاد رہے کہ وہ وہی لوگ ہیں جو کچھ سالوں پہلے ان ہی ریحان اکرم کے نیچے کام کیا کرتے تھے جب یہ ایم کیو ایم کی طرف سے اس علاقے کے سیکٹر انچارج تھے اور آج وہ دن ہے کہ یہی لڑکے ان کو گالیاں دے رہے ہیں.

ریحان اکرم کے گھر والوں نے گھر سے 15 کو اطلاع دی اور رینجرز سے مدد مانگی جس پر فوری عمل ہوا اور پولیس، رینجرز نے علاقے میں فوری پہچ کر اپنا کام بڑی خوبصورتی کے ساتھ کیا. پولیس اور رینجرز کی گاڑیوں کو آتا دیکھ کر پی اس پی والے واہاں سے فرار ہو گئے.

لیکن اس عید کے موقے پر کسی کی گھر کی دیوار خراب کرنا وہ بھی رمضان مبارک میں کہاں کا انصاف ہے. اسلام بھی ہمیں یہ سب کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے.

سوال یہ ہے کہ :
کیا پی اس پی اپنے کارکنوں کو یہ تعلیم دے رہے ہیں ؟
کیا اس حرکت پر پی اس پی کی قیادت اپنے کارکنان کو اور علاقے کے یونٹ انچارج کے خلاف کوئی ایکشن لیں گی ؟
کیا اس حرکت سے عوام پی اس پی کو ووٹ دے گی ؟

اپنی راے کا اظہار ضرور کریں.