کراچی :تاجروں کی جانب سے 750 ڈالر فی ٹن میں درآمد شدہ ڈیڑھ لاکھ ٹن سویا بین کی کھیپ 2ماہ سے پورٹ قاسم میں رُل رہی ہے اور بد قسمتی سے وفاقی حکومت اسے اتارنے کی اجازت نہیں دے رہی۔
خوراک و توانائی پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کراچی میں پورٹ قاسم کا دورہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سویابین مُرغیوں اور دودھ دینے والے جانوروں کی خوراک کا اہم جزو ہے۔ سویابین کی عدم دستیابی سے جہاں گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے وہاں انکی شدید قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
