Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خورشید شاہ نے عمران کو مسائل کی بڑی وجہ قرار دے دیا | زرائع نیوز

خورشید شاہ نے عمران کو مسائل کی بڑی وجہ قرار دے دیا

کراچی : ‎وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نےکہا ہے کہ عمران خان اور ان کے رفیق کار منفی پروپیگنڈے سے حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران خان غلط بیانی سے کام لے کر ڈیفالٹ کا تاثر اُبھار رہے ہیں اور وہ ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔

خورشید شاہ نے کہا سابق وزیراعظم اور ان سے وابستہ قریبی افراد کے معاملات جلد نمٹانے کی ضرورت ہے تاکہ سیاست اور انصاف کو مزید دھندلا ہونے سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا اصل انقلاب انصاف اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے اور پیپلز پارٹی نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنے آپ کو قانون اور انصاف کے سامنے پیش کیا اور کبھی فرار کا راستہ اختیار نہیں کیا۔