Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سعودی عرب پر میزائل حملے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی |

سعودی عرب پر میزائل حملے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی

ریاض: سعودی فورسز نے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں پر یمن سے مارے جانے والے 7 میزائل ناکام بنادیے، ساتوں حملے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے تھے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر 7 بیلسٹک میزائل داغے گئے ، جنہیں سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 3 میزائل ریاض، 2 نجران، 1خمیس مشیط اور ایک کازان پر فائر کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ تباہ ہونے والے ایک میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک مصری شہری ہلاک اور 2افراد زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بھی میزائل داغے جانے اور انہیں تباہ کیے جانے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم ان ویڈیوز کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ یمن سے سعودی عرب کی جانب میزائل داغے گئے ہوں۔

رواں برس 5 جنوری کو بھی سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے یمن سے سعودی حدود میں فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔