Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جسے اللہ رکھے ! پستول میں گولی اٹک گئی, شہری بال بال بچ گیا | زرائع نیوز

جسے اللہ رکھے ! پستول میں گولی اٹک گئی, شہری بال بال بچ گیا

کراچی : بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں ایک شخص ٹارگٹ کلنگ سے بال بال بچ گیا۔آج پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

فوٹیج میں نعیم نامی شخص کو گلی میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے عقب میں مبینہ ٹارگٹ کلر ہیلمٹ پہنے دوڑتا ہوا آتا ہے۔ملزم نے گولیاں چلانے کی کوشش کی لیکن گولی پھنس گئی، ملزم نے پھر سے پستول لوڈ کر کے گولی چلانے کی کوشش کی دوبارہ پستول نہ چلی تو ملزم واپس بھاگا۔

مبینہ ٹارگٹ کلر نے موٹرسائیکل اسٹارٹ کی اور بھاگ گیا۔ایس ایس ہی ویسٹ فدا جانورری کا کہنا ہے کہ جس شہری کو ٹارگٹ کیا جانا تھا وہ پہلے ایک سیاسی جماعت میں تھا، چند روز قبل ہی دوسری جماعت میں شامل ہوا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔