Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیا پاکستان، تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹ‌ پکڑا گیا، غریب نمائندہ کروڑ پتی نکلا | زرائع نیوز

نیا پاکستان، تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹ‌ پکڑا گیا، غریب نمائندہ کروڑ پتی نکلا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والا ’چائے والا‘ ظفرعلی خان کروڑ پتی نکلا۔

ظفر علی خان کی سوشل میڈیا پر چائے بناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس سے یہ تاثر عام ہوا تھا کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والا ظفر علی خان ایک چائے والا ہے۔

جیونیوز کے مطابق باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر علی خان دراصل ایک کروڑ پتی شخصیت ہیں جنہوں نے الیکشن کمیشن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

گل ظفر کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے اثاثوں میں ایک کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے جب کہ ان کے پاس ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے 2 گھر اور زرعی زمین بھی ہے۔

ظفر علی خان ایک نام کسٹم پیڈ گاڑی، 10 تولہ سونے مالک ہیں جب کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ روپے ہیں اور 10 مالک روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔

نومنتخب رکن قومی اسمبلی ظفر خان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے ہیں جب کہ ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 14 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نمائندہ جیونیوز کے مطابق گل ظفر علی خان کی چائے بنانے کی ویڈیو ان کے الیکشن جیتنے کے بعد کی ہے۔