کراچی: پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں بلاول بھٹو کو انتخابی مہم میں شدید مشکلات کا سامنا، علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا جس کے نتیجے میں پی پی کو اپنی مہم ختم کرنی پڑی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو لیاری کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 سے اتنخابات لڑ رہے ہیں، وہ اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے گزشتہ روز لیاری پہنچے تو مکینوں نے ’پی پی نامنظور‘ بلاول نا منظور کے نعرے لگائے۔
پی پی کی مقامی قیادت کی جانب سے پیش کردہ پروگرام کے تحت بلاول بھٹو لیاری کے دورے پر پہنچے تو اُن کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سنبھالی۔
بلاول بھٹو نے دو مقامات پر کارکنان سے خطاب کیا اور وعدہ کیا کہ اب لیاری کے حالات بہتر ہوجائیں گے، یہاں کے لوگوں کو اگر پانی کی سہولت میسر نہیں تو پیپلزپارٹی انہیں سمندر کا پانی میٹھا کر کے فراہم کرے گی۔
بعدازاں بلاول بھٹو کا قافلہ چاکیواڑہ کی طرف رواں دواں تھا کہ جونا مسجد کے قریب پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرین نے احتجاج شروع کیا، مظاہرین نے پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے اور پولیس کے زبردستی منتشر کرنے پر اشتعال میں آئے پھر انہوں نے پتھراؤ شروع کیا۔
لیاری میں بلاول کی آمد پر مکینوں کا پتھراو، پی پی رہنماء کو ریلی ختم۔کرنا پڑ گئی، پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ،
پی پی رہنماء نے پتھراو کا الزام رینجرز پر عائد کردیا۔ #LyariBhuttoKa pic.twitter.com/E1YdBWfSsQ
— ذرائع نیوز (@ZarayeNews) July 1, 2018
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مگر وہ منتشر نہ ہوئے جس کے بعد پی پی قیادت کو اپنی ریلی کا رخ موڑنا پڑا، بعد ازاں لیاری چیل چوک کے قریب بلاول کی آمد پر مکینوں نے احتجاج کیا۔
دوسری جانب شیری رحمان نے الزام عائدکیا ہے کہ رینجرز چوکی کے سامنے 20 ، 25 افراد نے ہماری ریلی پر حملہ کیا، یہ اچھی روایت نہیں کیونکہ ہمیں سیاست نہیں کرنے دی جارہی، لیاری کے لوگوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج کے حملے سے تاثر صاف سمجھ آگیا کہ یہ سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا۔
#GoBilawalGo in #Lyari today #LyariBhuttoKa or Lyari now against Zardari? #GeneralElection2018 #GE2018 #Karachi #PPP @BBhuttoZardari @AseefaBZ @ImranKhanPTI @abidifactor @faisalsubzwari @SaeedGhani1 pic.twitter.com/E1ZyH1yy92
— Naimat Khan (@NKMalazai) June 30, 2018
بعد ازاں بلاول نے چیل چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’میں شہیدوں کا وارث، بی بی کا بیٹا اور بھٹو کا نواسہ ہوں، ان چیزوں سے کسی صورت نہیں ڈروں گا‘ْ
بلاول بھٹوکےقافلے میں شامل گاڑی کے شیشےٹوٹ گئے، جبکہ مظاہرین نے نبیل گبول کی گاڑی کو روک کر پتھر برسائے۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
