لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو چیلنج ہے کہ آئیں الیکشن لڑیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔جب تک ملک میں انصاف نہیں ہوتا، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔
لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشحالی کیلئے ایک چیز چاہئے وہ ہے انصاف،اوپر قبضہ ہوگیا، ہمیں قربانیاں دینا پڑینگی۔سب نے 1100ارب روپے کی چوری کو بچایا۔چوری بچانے کیلئے یہ الیکشن نہیں ہونے دے رہے۔
چیف جسٹس نے زبر دست سٹینڈ لے رکھا ہے۔مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی، میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا۔یہ غلاموں والا سسٹم ہے، ہم آزاد نہیں ۔ہماری جنگ قانون کی بالا دستی کیلئے ہے۔
ملک کا مستقبل صرف حقیقی آزادی کے حصول میں ہے۔حقیقی آزادی، جمہوریت اور خوشحالی صرف انصاف سے آئے گی۔3طاقتور لوگوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ، میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا۔
اعظم سواتی کو اٹھایا، علی امین گنڈا پور کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا اور اب میرے چیف سکیو رٹی آفیسر خاور گھمن کو گرفتار کرلیا جبکہ میری جان کو خطرات لاحق ہیں ۔
