اسلام آباد: محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بارے میں گزشتہ روز سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ طبیعت ناسازی کے باعث وفاقی دارالحکومت کے اسپتال میں انتقال کرگئے، قبل ازیں یہ اطلاع بھی تھی کہ اُن کو چار روز قبل انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک روز خاموشی کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آج صبح اپنی ویڈیو ریکارڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور دعاؤں کے طلب گار ہیں۔