Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تھانہ کلچر اور پولیس تشدد روکنے کے لیے وزارتِ داخلہ کا اہم فیصلہ | زرائع نیوز

تھانہ کلچر اور پولیس تشدد روکنے کے لیے وزارتِ داخلہ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد: وزرات داخلہ نے ملک بھر میں تین اہم بڑے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت بلوچستان میں سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر شروع کی جائے گی جبکہ چمن بارڈر کو آپریشنل بھی کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ہدایت کی کہ تین ماہ میں تمام کام مکمل کیے جائیں ساتھ ہی چمن بارڈر کو بھی کھولا جائے، علاوہ ازیں تھانوں میں ہونے والے تشدد کی روک تھام اور شفاف تفتیش کے لیے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور انہیں ڈیجیٹل سسٹم سے کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔