Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ترقی پسند دانشور اور کامریڈ ڈاکٹر لال خان انتقال کرگئے | زرائع نیوز

ترقی پسند دانشور اور کامریڈ ڈاکٹر لال خان انتقال کرگئے

کراچی: دائیاں بازو کی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے والے ترقی پسند دانشور ڈاکٹر تنویر حسین گوندل المعروف ڈاکٹر لال خان طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔

ڈاکٹر تنویر حسین گوندل المعروف ڈاکٹر لال خان کا انتقال گزشتہ روز ہوا، اُن کے ارتحال پر کامریڈز اور ترقی پسند جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ندیم افضل چن نے بھی انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

امریکا میں مقیم معروف خاتون صحافی شمع جونیجو نے ڈاکٹر تنویر حسین کو خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔

ڈاکٹر لال خان کون تھے؟

معروف صحافی اور نوجوان ایکٹویسٹ فواد حسن کے مطابق لال خان مزدود تحریک کا وہ سپاہی تھے جنہوں نے سویت یونین کے انہدام کے بعد اٹھنے والے مایوس کن رویوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی جدہوجہد سے ثابت کیا کہ سرمایہ دارانہ بربریت کے خلاف سب سرمچار آخری سانس تک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے۔

https://twitter.com/FawadHazan/status/1230895428478144513?s=20

کالم نگار محمد تقی نے بھی لال خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔