Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مریم کو اہم عہدہ ، سینئر لیگی رہنمائوں میں بددلی کی وجہ بنا ! | زرائع نیوز

مریم کو اہم عہدہ ، سینئر لیگی رہنمائوں میں بددلی کی وجہ بنا !

لاہور:تحریک انصاف کی مقبولیت کم کرنے کے لئے مسلم لیگ(ن) تاحال کامیاب حکمت عملی بنانے میں ناکام ہےجس کے باعث جماعت میں مایوسی پیدا ہورہی ہےجبکہ سینئر سیاستدانوں کو نظرانداز کرکے مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے سے بھی مسلم لیگ(ن) میں مسائل بڑھنے لگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی کوشش ہے کہ ایسی حکمت عملی بنائی جائے جس سے تحریک انصاف کی مقبولیت کوکم کیا جاسکے ۔

اس حوالے سے تحریک انصاف قیادت کی آڈیو لیکس اورساڑھے تین سال کی مبینہ ناقص کارکردگی، مبینہ کرپشن اور ساڑھے سال میں لئے گئے قرضوں کوعوام کے سامنے لانے پرغور کیا جارہا ہےلیکن مسلم لیگ (ن)کوابھی تک یہ جانچنے میں دشواری کا سامنا ہے کہ وہ اپنی حریف تحریک انصاف کی پذیرائی کو کم کرنے میں کامیاب ہوسکے گی یا نہیں؟۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کی بڑی وجہ مسلم لیگ (ن) میں لیڈرشپ کا فقدان اور پارٹی میں بڑھتی ہوئی تقسیم ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے دو وفاقی وزراء کے تحفظات پارٹی قیادت لندن تک بھی پہنچائے گئے لیکن مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے تحفظات کو مسترد کردیا جس کی وجہ سے پارٹی کے مرکزی رہنما جماعتی پالیسی اور مشوروں کے معاملے میں کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔