Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
پاکستان بار کونسل فروغ نسیم کے خلاف، وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا |

پاکستان بار کونسل فروغ نسیم کے خلاف، وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملکی مفادات اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے فروغ نسیم سے وزیرقانون کا عہدہ واپس لیں۔

بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس کے معاملے پر اٹارنی جنرل منصور خان نے استعفیٰ دیا مگر فروغ نسیم اس معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوریت اور فروغ اور ملکی سالمیت کے لیے وزیراعظم فوری طور پر فروغ نسیم کو وزیر قانون کے عہدے سے برطرف کریں۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس میں اٹارنی جنرل نے حکومت کی جانب سے مؤقف پیش کیا، جس پر لارجر بینچ نے اٹارنی جنرل کے خلاف سخت ریمارکس دیے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔