Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عدلیہ کے فیصلوں سے عمران کی حمایت کا تاثر ابھرا ،ناصرشاہ | زرائع نیوز

عدلیہ کے فیصلوں سے عمران کی حمایت کا تاثر ابھرا ،ناصرشاہ

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں سے تاثر ابھرا ہے کہ خان کی حمایت ہو رہی ہو۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کئی آڈیوز آچکیں، ایک اور مبینہ آڈیو آگئی ہے،معزز جج صاحبان سیاستدانوں کو اتفاق کا کہہ رہے ہیں، خود بھی اتفاق پیدا کرلیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں انتخابات کروانے کےلیے دباؤ دیا جارہا ہے ملک میں ایک ہی روز انتخابات جہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

سید ناصرحسین کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا راستہ ہی جمہوریت بچانے کا واحد حل ہے،صرف پنجاب میں انتخابات سے مسائل حل نہیں ہونگے،سازشی ٹولے نے ملک کو مسائل کے بھنور میں جکڑ دیا ہے،آصف علی زرداری اپنی مفاہمت سے ملک کو بچانا چاہتے ہیں،مفاہمت کی سیاست نے جمہوریت کو تقویت دی،چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر تمام جماعتوں کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیاستدان کو ایک دوسروں سے بات چیت کرکے مسائل کا حل نکالنا چاہئے،پی ٹی آئی کی جانب سے مشروط مذاکرات باعث افسوس ہیں،پی ٹی آئی کو عوام کے درد کا احساس ہوتا تو ٹال مٹول کا راستہ نہ اپناتی۔