معروف عالم دین آسٹریلوی شہریت سے محروم

معروف عالم دین آسٹریلوی شہریت سے محروم

سڈنی: آسٹریلیا نے الجزائر میں پیدا ہونے والے معروف مسلمان عالم دین کی شہریت منسوخ کردی ہے جنہیں 2005 میں میلبرن فٹ بال میچ میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے پر سزا سنائی گئی۔

الجزائر میں پیدا ہونے والے عبد الناصر بینبریکا وہ پہلے فرد ہیں جن سے آسٹریلیا میں رہتے ہوئے اُن کی شہریت چھین لی گئی۔ وزارت داخلہ کے حکام پیٹر ڈوٹن نے برسبین میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر یہ وہ شخص ہے جس سے ہمارے ملک کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، تو ہم آسٹریلین عوام کے تحفظ کے لیے آسٹریلین قانون کے تحت ہر ممکن کوشش کریں گے۔

بینبریکا کے وکلا نے ان کی نظربندی کے خلاف اپیل کی ہے، ان کے پاس 90 دن کا وقت ہے کہ وہ اپنا ویزا منسوخ کر کے الجیریا واپس جانے کی اپیل کریں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں شہریت واپس لینے کا قانون صرف اُس شخص پر لاگو ہوتا ہے جو دہری شہریت کا مالک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: