کراچی : کورنگی 33 ای یوسی 5 میں تحریک انصاف کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اطہر علی خان کی جانب سے وارڈ نمبر ایک کی ٹیم کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر وارڈ ایک کے کونسلر عبید اخلاق صدیقی اور کیبنٹ ممبر صائم خان ، طاہر ملک، عدیل خان، رفعت خان، مدثر خان، اسرار احمد ، فہیم حیدر ، سر عرفان، کارکنان سعید، مظہر ، تابش، عالیان، ہنزالا، عظیم، قادر، فیضان، حمزہ، سمیع، دانش، زیشان، شہریار، سمیت دیگر افراد نے خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر کونسلر عبید اخلاق صدیقی نے تمام ممبران کو عید کی مبارک باد پیش کی اورعید ملن پارٹی میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
