بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکارہ تیجسوی پرکاش کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جس شخص نے اداکارہ کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک کیا ہے وہ ان کے رابطہ نمبروں پر ایک لنک شیئر کرتا ہے جس کو کھولنے سے ایک کوڈ موصول ہوتا ہے، جیسے ہی یہ کوڈ دوسروں کو بھیجا جاتا ہے تو فوری طور پر ایک ویڈیو کال موصول ہوتی ہے جس میں انتہائی فحش حرکتیں کرتا ہوا ایک آدمی نظر آتا ہے۔
تیجسوی پرکاش نے بتایا کہ وہ ڈرامے کی قسط کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، اسی دوران انہیں ایک ویڈیو کال موصول ہوئی جس میں برہنہ آدمی فحش حرکات کر رہا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس طرح کی ویڈیو کالز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر اداکاراﺅں کرشمہ تنا اور تانیہ شرما سمیت کئی لوگوں کو موصول ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے سائبر سیل کو شکایت درج کرائی جس پر انہوں نے تحریری درخواست جمع کرانے کا مشورہ دیا۔