Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرن ناز نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی | زرائع نیوز

کرن ناز نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی

نجی ٹی وی سے وابستہ پروگرام ہوسٹ کرن ناز نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرد کو اللہ نے ایک سے زائد شادی کی اجازت دی ہے اس لیے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں کرن ناز کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے مرد کو دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کی اجازت دی، چونکہ یہ مالک کا حکم ہے اس لیے میں اس پر تنقید تو دور کی بات اس بارے میں کوئی بات بھی نہیں کرسکتی۔ انہو نے کہا کہ جب اللہ نے اجازت دی ہے تو ان کی یہ حیثیت نہیں ہے کہ وہ اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دیں لیکن پھر بھی انہوں نے اپنے شوہر سے کہا ہوا ہے کہ اگر کبھی بھی آپ کو یہ لگے کہ آپ کو دوسری شادی کرنی چاہیے تو آپ بالکل کرسکتے ہیں۔

کرن ناز کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر سے ٹوٹ کر محبت کرتی ہوں مگر مجھے دوسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں البتہ جب شیئرنگ ہوگی تو دیگر خواتین کی طرح مجھے بھی فرق پڑے گا۔