معروف مبلغ اور رمضان ٹرانسمیشن کے روحِ رواں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سرکاری چینل (پی ٹی وی) سے برطرفی کی خبریں غلط ثابت ہوئیں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے گزشتہ روز ایک پریشان کن ٹویٹ کی جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ اُن کی سرکاری ٹی وی پر چلنے والی رمضان ٹرانسمیشن کو بند کردیا گیا۔
نامور صحافی مبشر زیدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ’’ ڈاکٹر عامر لیاقت کو اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر پی ٹی وی سے فارغ کردیا گیا اور وہ اب پروگرام نہیں کرسکتے‘‘۔ چہ مگوئیوں نے اُس وقت تقویت اختیار کی کہ جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خود عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ طبیعت ناسازی کے باعث سحری کا پروگرام نہیں کرسکیں گے۔
البتہ ڈاکٹر عامر لیاقت ایک بار پھر شاندار انداز میں واپس پی ٹی وی کے شو پر آئے اور انہوں نے اپنا مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ ’’کیسا دیا‘‘ کے ساتھ واپسی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی شیئر کردہ ویڈیو میں رمضان ٹرانمیشن کے روحِ رواں کا کہنا تھا کہ اُن صحافیوں کو اب شرم سے معافی مانگ لینی چاہیے جنہوں نے مجھ سے متعلق جھوٹ بولا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت رواں رمضان سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کررہے ہیں۔
ہاں بھائی #کیسا_دیا؟ @PTVNewsOfficial
اب صحافت کے نام پہ دھبے اپنے ٹوئٹس تو ڈیلیٹ کردیں !#HamaraRamazanPTV pic.twitter.com/egGfHKngnn
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 11, 2019
