پشاور: خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی گزشتہ روز دیگر حکام کے ساتھ انتہائی اہم پریس کانفرنس کرنے بیٹھے جس کے
دوران وہاں بیٹھے تمام لوگ اسکرین پر بلی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق خبیر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کی جانب سے گذشتہ شب اہم معاملے پر پریس کانفرنس کی جسے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی سوشل ٹیم نے فیس بک کے ذریعے براہ راست دکھایا گیا۔
پریس کانفرنس میں جہاں مختلف اعلانات کیے گئے مگر اس میڈیا بریفنگ کے چرچے اُن کے چہرے کے تاثرات اور بلی بننے سے ہوگئے، تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے فیس بک پر براہ راست نشر ہونے والی پریس کانفرنس کی ویڈیو بناتے وقت کسی نے فلٹر آن کردیا۔
Positive image of Pakistan is being promoted though a press conference streamed live on Facebook with cat filter on ministers of KP province.. pic.twitter.com/ihjxarISfe
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) June 14, 2019
اس فلٹر کے تحت انسان کے کانوں پر بلی کے کان، ناک اور مونچھیں بالکل بلی کی طرح ہوجاتی ہیں، پریس کانفرنس نشر ہونے کے دوران اس ویڈیو پر کمنٹس بھی کیے گئے اور لوگوں نے پی ٹی آئی قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
So this happened today when PTI's SM team forgot to turn off the cat filter while live streaming a press conference on Facebook. @SAYousafzaiPTI looks kinda cute pic.twitter.com/IjjJrua7DL
— Ahsan Hamid Durrani (@Ahsan_H_Durrani) June 14, 2019
You can't beat this! Khyber Pakhtunkhwa govt's live presser on Facebook with cat filters.. 😹 pic.twitter.com/xPRBC2CH6y
— Naila Inayat (@nailainayat) June 14, 2019
