سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اینٹی کرپشن سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کی ہے؟ حقیقت جانیے

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اینٹی کرپشن سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کی ہے؟ حقیقت جانیے

کراچی: انٹرنیٹ پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک خاتون کو کسی شخص کے ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو ڈی جی اینٹی کرپشن سندھ کا نامعلوم رقاصہ کے ساتھ ڈانس بتا کر شیئر کیا گیا، جس پر صارفین نے بغیر سوچے سمجھے، اسے آگے شیئر کیا اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پر شدید تنقید کی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ذرائع نیوز نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سے متعلق جاننے کی کوشش کی، اینٹی کرپشن کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ شخص کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈانس کی ویڈیو کو ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن سندھ سےمنسوب کیا گیا جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ میں ڈی جی کی کوئی پوسٹ ہی نہیں ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ویڈیومیں ڈانس کرنیوالےشخص کاادارےسےتعلق نہیں، ویڈیووائرل کرنیوالوں کی نشاندہی کرکےکارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ یہ ادارے کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

معاملہ کیا ہے؟

شہور بھارتی اداکارہ نکیتا شرما کی اپنے فیملی میمبر کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو کو پاکستانی سوشل میڈیا پر ڈی جی اینٹی کرپشن سندھ کا نامعلوم رقاصہ کے ساتھ ڈانس بتا کر شیئر کیا جارہا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈہ خبریں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون نکیتا شرما نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ جو ٹیلی وژن سیریز دو دل ایک جان پر لائف اوکے، سوارگینی میں کیویتا، رنگین ٹی وی پر جوڈین رشتن کی سور اور آرچنا میں خواتین کے مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے مشہور ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں: