پاکستانی اداکارہ نے ماروا حسین نے امریکا میں مقیم کینسر سے جنگ لڑںے والے بھارتی اداکار رشی کپور سے ملاقات کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ماورا اور ایک لڑکی رشی کپور کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں، صارفین اسے جعلی یا ایڈیٹ سمجھ رہے تھے تاہم اب رشی کپور نے تصدیق کی ہے کہ ان سے پاکستانی اداکارہ نے ملاقات کی۔
رشی کپور اور ماروا حسین کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ایک خاتون نے بولی وڈ اداکار سے سوال کیا کہ تصویر میں نظر آنے والی نوجوان خواتین کون ہیں؟


