Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مرتضی وہاب میئر کراچی منتخب |

مرتضی وہاب میئر کراچی منتخب

میئر کراچی کے لیے شو آف ہینڈ کے تحت ووٹنگ کا عمل آرٹس کونسل میں منعقد کیا گیا۔

ووٹنگ میں پی ٹی آئی کے 33 چیئرمینز و منتخب بلدیاتی نمائندے غیر حاضر رہے جس پر جماعت اسلامی کے امیدوار نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے احتجاج کیا اور دعوی کیا کہ جو غیر حاضر ہیں انہیں اٹھایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے آفیسر نے تحفظات کے باوجود ووٹنگ کی کارروائی کو جاری رکھا اور پہلے اراکین نے مرتضی وہاب کیلیے ہاتھ کھڑے کیے۔

پھر حافظ نعیم کی حمایت میں ہاتھ کھڑے کیے گیے۔

نتائج کے مطابق مرتضی وہاب 173 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ حافظ نعیم 157 اراکین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔