Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیکٹ چیک : خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی ! | زرائع نیوز

فیکٹ چیک : خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی !

فیکٹ چیک : خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی !

پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس وقت یہ خبریں وائرل ہو رہی ہیں کہ شام کے شہر ادلب میں اموی خلیفہ عمر بن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ کی قبور کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ٹویٹر پر اس وقت #WakeUpUmmah4UmarBinAbdulAziz اور #عمرثانی_عمربن_عبدالعزیز کے ٹرینڈز ٹاپ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین شدت پسندوں کی جانب سے عمر بن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ کی قبور کی بے حرمتی پر سراپا احتجاج ہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہیں جن میں شہید کی گئی قبریں دکھائی گئی ہیں لیکن ان میں کہیں یہ ثابت نہیں ہو رہا کہ یہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان اہلیہ کی قبریں ہیں۔

اس حوالے سے ایک ٹویٹر صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پرانی ہیں اور اس میں نظر آنے والی قبروں کی بے حرمتی داعش والوں نے کی۔

https://twitter.com/almo3tasem91/status/1265322202842435584?s=20

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پہلی بار جنوری 2020 میں سامنے آئی تھی۔ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں دہشت گرد گروہ نے خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر حملہ کرکے اسے تباہ کیا تھا، دہشت گرد عمر بن عبدالعزیز کے مزار میں دفن ان کا اور دیگر افراد کے جسد خاکی کو بھی نکال کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ اس حوالے سے شامی حکومت کے حامیوں نے انٹرنیٹ پر ویڈیوز بھی جاری کیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ معرۃ النعمان شہر کے قریب واقع دیر شرقی کے علاقے میں واقع عمر بن عبدالعزیز کے مزار سے ان کا جسد خاکی نکال رہے ہیں۔

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=3192137024181976&set=a.397794526949587&type=3

ایک اور ویڈیو میں مزار میں واقع قبر مبارک کو خالی دکھایا گیا ہے۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دہشت گردوں نے جسد خاکی کو کہاں منتقل کیا ہے۔ فروری کے مہینے میں شامی افواج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مزار کے علاقے کو آگ لگادی تھی جس سے اسے نقصان پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ عمر بن عبد العزیز بن مروان بن حکم، خلافت بنو امیہ کے آٹھویں خلیفہ تھے اور سلیمان بن عبدالملک کے بعد مسند خلافت پر بیٹھے تھے۔ انہیں ان کی نیک سیرتی کے باعث پانچواں خلیفہ راشد بھی کہا جاتا ہے جبکہ آپ خلیفہ صالح کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

یاد رہے کہ ہر سال 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع منایا جاتا ہے، جس میں سعودی حکومت کے اس اقدام کی سخت مخالفت کی جاتی ہے اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ قبروں کو اصل حالت میں بھال کیا جائے۔