کوئٹہ، ہزارہ ٹاؤن میں فرقہ واریت کے نام پر اندوہناک قتل
کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ایک روز قبل دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں مشتعل ہجوم نے فرقہ واریت کے نام پر 3 نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق بدترین تشدد کے دوران بااثر افراد نے نوجوانوں کی آنکھیں نکال لیں، واقعے میں بلال نورزئی نامی نوجوان جاں بحق شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں پر تشدد کے دوران پولیس تماشا دیکھتی رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس واقعے کو لسانیت اور فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، صارفین کا مطالبہ ہے کہ اس افسوسناک واقعے کو لسانیت کا رنگ نہ دیں حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے تاکہ کوئٹہ جو ایک بار پھر فرقہ ورانہ جنگ کیطرف جارہی ہے کوبچایا جاسکے۔
ڈان اخبار سے وابستہ معروف صحافی مبشر زیدی کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
Police arrests 11 over mob lynching in #HazaraTown #Quetta
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) May 30, 2020