ٹیلی نار سم بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کی وضاحت

ناروے میں قرآن پاک کی توہین کے واقعے کے بعد خبریں زیر گردش تھیں کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی نار کمپنی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور واٹس ایپ پر پی ٹی اے کا اشتہار شیئر کیا جارہا تھا جس میں صارفین سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ 10 دسمبر تک ٹیلی نار کی سمیں تبدیل کرالیں، ایزی پیسے کی ٹرانزیکشنز کرلیں کیونکہ 11 دسمبر 2019 سے ٹیلی نار کی تمام سروسز پاکستان میں مکمل بند کردی جائیں گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے وضاحت کی کہ موبائل کمپنی بند کرنے کے حوالے سے واٹس ایپ گروپس میں گرد کرنے والا اشتہار جعلی ہے، پی ٹی اے کی جانب سے ایسا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ مصدقہ خبروں کے لیے پی ٹی اے کی ویب سائٹ ، آفیشل ٹویٹر اور فیس بک سے جڑے رہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے اپیل کی کہ وہ بے بنیاد افواہیں نہ پھلائیں کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں تشیویش پھیل جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: