امیر زادوں نے 16 سالہ بچے کے گلے میں خنجر گھوپ کر اُسے قتل کردیا

امیر زادوں نے 16 سالہ بچے کے گلے میں خنجر گھوپ کر اُسے قتل کردیا

بلوچستان میں کے دارالحکوت کوئٹہ میں امیر زادے نے 16 سالہ بچے کے گلے میں خنجر گھوپ کر اُسے قتل کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چلنے والے ہیش ٹیگ کے مطابق 17 سالہ  سید جبران کو ایک اثر و رسوخ رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والے شخص  حبیر قبزئی نے قتل کردیا ہے۔ مبینہ طور پر قاتل ڈاکٹر نور اللہ قبزئی کا بیٹا ہے۔

اس وقت #justiceforjibran  پاکستانی ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔  جبران  کو گردن میں خنجر گھونپ کر قتل کیا گیا۔ اس قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی ٹھوس اطلاعات سامنے نہیں آسکیں تاہم اس سے متعلق چلنے والے ٹرینڈ کے تحت ہونے والی ٹویٹس میں اسکی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ مقتول  سید جبران  اپنی دوست کی مدد کرنے جائے وقوعہ پر پہنچا تھا جسے مبینہ قاتل حبیر خان قبزئی  ہراساں کر رہا تھا۔ اور بظاہر یہی معاملہ اسکے قتل کی وجہ بنا۔

بشکریہ : نیا دور