Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سندھ ہائیکورٹ:پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف درخواست درخواست مسترد | زرائع نیوز

سندھ ہائیکورٹ:پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف درخواست درخواست مسترد

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف درخواست درخواستگزار کی عدم حاضری پر مسترد کردی۔

ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواستگزار کی عدم حاضری پر درخواست مسترد کردی۔

دائر درخواستگزار میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ہر اشیاء کے ریٹ بڑھ جائیں گے۔ راتوں رات پیٹرول کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافہ کیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء پر قمیتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 5’8’9 اور 18 کی خلاف ورزی ہے۔
وفاقی حکومت آئین کے مطابق معاملات چلانے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ روز پیش کیے گیے منی بجٹ کو واپس لینے کا حکم دیا جائے۔ وفاقی حکومت کو منی بجٹ پر عمل درآمد سے روکا جائے۔ درخواست میں وزارت خزانہ، اوگرا، ایف بی آر و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔