Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
چیئرمین ڈسٹرکٹ‌ ایسٹ‌ کا فرنٹ‌ مین گرفتار، تعلق ایم کیو ایم لندن سے | زرائع نیوز

چیئرمین ڈسٹرکٹ‌ ایسٹ‌ کا فرنٹ‌ مین گرفتار، تعلق ایم کیو ایم لندن سے

چیئرمین ڈسٹرکٹ‌ ایسٹ‌ کا فرنٹ‌ مین گرفتار، تعلق ایم کیو ایم لندن سے

کراچی:  گلشن اقبال میں سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کراچی میں بدامنی، بھتہ خوری اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں ہیں۔ گلشن اقبال بلاک تین میں ایک کارروائی کے دوران سیکیورٹی اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے کارندے اظفر حسین کو گرفتار کرلیا۔

اظفر حسین پر دہشتگردی، بھتہ خوری اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ گرفتار اظفر حسین ڈی ایم سی ایسٹ کا ملازم بھی ہے۔

فائل فوٹو: اظفر حسین

دوسری جانب یہ اطلاع بھی موصول ہوئی کہ اظفر حسین کرپشن میں ملوث تھا اور اسے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور کا فرنٹ مین سمجھا جاتا ہے، اظفر حسین ایم کیو ایم گلشن اقبال یونٹ 68 کا پرانا کارکن بنتایا جارہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اظفر کو گلشن اقبال بلاک تین میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

ایم کیو ایم لندن کے خلاف کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں ‌میں بڑے آپریشن کا آغاز